ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے، شیخ رشید

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے، شیخ رشید فائل فوٹو ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خطے کے حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ انتہائی اہم ہیں۔شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے۔ فیٹف سے پہلے کوئٹہ اور مختلف شہروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے۔ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ اہم ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ میں لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو۔ شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں سیاست میں تبدیلی آ رہی ہے اور حزب اختلاف کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ ہم نے کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج دیا ہے۔

داسو واقعہ اور افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کو دفتر خارجہ ڈیل کر رہا ہے اور افغان سفیر کی بیٹی کیس پر افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔

کشمیر پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے اور عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے اور عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔ آئندہ 15 سال میں پانی کے مسائل درپیش ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store