ن لیگ اور ش لیگ کی مفاہمت اورمزاحمت کی پالیسیا ں ناکام ہوں گی، شیخ رشید

ن لیگ اور ش لیگ کی مفاہمت اورمزاحمت کی پالیسیا ں ناکام ہوں گی، شیخ رشید فائل فوٹو ن لیگ اور ش لیگ کی مفاہمت اورمزاحمت کی پالیسیا ں ناکام ہوں گی، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اگر ماضی بھلا آئیں تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اگ آتے ہیں تو ہماری طرف سے پہلی بات ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب صرف ٹی وہ پر رہ گئی، ان کی لائن اور لینتھ ایک نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے مفاہمت اور مذاحمت سمیت تمام بیانئے آزادکشمیر اور سیالکوٹ میں دفن ہوچکے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا ن لیگ اورش لیگ میں مزاحمت اورمفاہمت کی جنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کی مفاہمت اورمزاحمت کی پالیسیا ں ناکام ہوں گی۔ ن لیگ کو نقصان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پہنچا۔ میں نے پہلے ہی کہاتھا ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ شہبازشریف اگر بات کرناچاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔ شہبازشریف ماضی بھلا کر آئے، سیاست میں دروازے بندنہیں ہوتے۔

install suchtv android app on google app store