کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا فائل فوٹو کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بڑھتےکیسز پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں کورونا صورتحال اور سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کوروناوائرس کےبڑھتےکیسز پراہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نےکوروناوائرس کی صورتحال پراجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کورونا پر اجلاس آج سہ پہرہوگا ، جس میں این سی او سی حکام، وزارت قومی صحت اور دیگر حکام شریک ہوں گے ، اجلاس میں
کورونا وائرس کی صورتحال پرغور ہوگا۔

اجلاس میں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق اور کوروناویکسین علاج ومعالجہ سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 مریض انتقال کر گئے۔

ملک کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 43 ہزار 20 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 441 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store