نیب نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے، شہباز گل

نیب نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے، شہباز گل فائل فوٹو نیب نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نیب نے اشرافیہ اور بڑی مچھلیوں کو پہلی بار گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی دور میں 3 سال میں 470 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان میں سے بہت سے ضمانتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بلاشبہ نیب کو آزادی سے کام کرنے دینے پر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

 

install suchtv android app on google app store