اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار فائل فوٹو اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکیں گے۔

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔ ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

‏ایک ڈوزکی صورت میں 1166 سے جاری میسیج پیش کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بین الاقوامی پروازوں کے میزبانوں کے ٹرمینل بلڈنگ میں غیرضروری نقل وحرکت کی بھی ممانعت ہو ‏گی۔

بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔ خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم تنخواہ سے منہا ہو گی اور انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔

پی آئی اے نےویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہو رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store