چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ فایل فوٹو جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چائنیزپیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چائنیزپیپلزلبریشن آرمی کےقیام کے94ویں یوم تاسیس کے ‏سلسلے میں جی ایچ کیو میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل ‏قمرجاویدباجوہ تھے۔

چینی سفیر، ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نےدفاع، ‏سیکیورٹی اور نیشن بلڈنگ میں پی ایل اےکی قیادت کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کےمنفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں ہرچیلنج کےدوران ‏پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کےہیں باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ‏ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نےایک دوسرےکاساتھ نبھایا، ‏چائنیزپیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) اور پاک فوج مشکل وقت کےبھائی ہیں باہمی مفادات کے ‏تحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

چین کے دفاعی اتاشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات خطےمیں ‏مثالی نوعیت کے لیے ہیں پاکستان اورچین ہرموسم کےدوست،اسٹریٹیجک پارٹنراورآہنی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیابدل سکتی ہےہم ہمیشہ ساتھ کھڑےہیں اپنےمفادات جغرافیائی تحفظ،علاقائی ‏امن و استحکام کیلئےمتحدہیں۔

install suchtv android app on google app store