آزاد کشمیر الیکشن کے بعد وزیراعظم نے توجہ سندھ پر مرکوز کرلی

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم نے توجہ سندھ پر مرکوز کرلی فائل فوٹو آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم نے توجہ سندھ پر مرکوز کرلی

آزاد کشمیر الیکشن جیتنےکے بعد وزیراعظم عمران خان کی توجہ سندھ پر مرکوز ہوگئی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے سندھ میں سیاسی اور انتظامی طور پر متحرک ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان اگست سے سندھ کے دورے کریں گے، سندھ میں اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیر اعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطے کریں گے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ میں موجود وفاقی اداروں کو متحرک کیا جائے،سندھ کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائےگا۔

 

install suchtv android app on google app store