نور مقدم قتل کیس: میں امریکا کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں, ملزم ظاہر جعفر

ملزم ظاہر جعفر فائل فوٹو ملزم ظاہر جعفر

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر نے کہا ہے کہ میں امریکا کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں۔

اسلام آباد میں سابق سفیرکی بیٹی نورمقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفرکو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم ظاہر ذاکر جعفر کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں امریکا کا شہری ہوں، پاکستان کا نہیں، جوبھی ہے میرے وکیل آپ کو بتائیں گے۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے لڑکی کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہرجعفر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے۔

install suchtv android app on google app store