این سی او سی یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفرکے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا

این سی او سی   یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفرکے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا فائل فوٹو این سی او سی یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفرکے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق جاری ہدایات میں کہا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
اس سے قبل این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتہائی سخت فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

 کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں 26 جولائی سے شادی اور دیگر تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں شاپنگ مالز اور دیگر کاروبار شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رکھا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں 26 جولائی سے تفریحی مقامات پر مکمل پابندی ہوگی اور اس سلسلے میں ریسٹورنٹس کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان ڈور او آؤٹ ڈور ڈائننگ کی خدمات فراہم نہیں کرسکیں گے۔

 ریسٹورنٹس کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ٹیک اوے کی خدمات رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی رات 12 بجے تک فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کو 26 جولائی سے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ صوبے کے اسکولوں و کالجوں میں صرف جاری امتحانات منعقد ہو سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store