وزیراعظم نے فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کا حکم دے دیا

 فردوس شمیم نقوی فائل فوٹو فردوس شمیم نقوی

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو حکم دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ واپس لیں۔

وزیراعظم سے ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے اہم ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کراچی کے عوام کے لیے بےتحاشہ فکر مند ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے، کراچی کے عوام کو پی پی کے رحم و کرم پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

فردوس شمیم نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفامیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سندھ میں کشیدہ حالات ہیں، عوام پی پی حکومت سے رسوا ہوچکی، سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیز میں اپوزیشن ممبران کو نمائندگی نہیں دی جاتی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اسمبلی رکنیت سے مستفعی ہوگئے تھے تاہم عمران خان کے حکم پر انہوں نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store