عید پر ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ

کورونا فائل فوٹو کورونا

عید کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد رہی، 3اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، کورونا کی یومیہ بلند ترین 30.43 فیصد شرح راولپنڈی میں ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔

اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی کہا کہ اسکردو میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 9.09 اور دیامر 6.38 فیصد ہے، ملک کے 5 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، گجرات اور جہلم میں کورونا کی شرح صفر جبکہ مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 9.56 اور میرپور 4.76 فیصد ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 21.54 اور حیدرآباد 10.53 فیصد ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.34 فیصد ہے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 10.24 اور نوشہرہ 10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا شرح سے متعلق ذرایع نے مزید بتایا کہ سوات میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 1.31 فیصد ہے، لاہور میں 3.25، 2.07 فیصد ہے، فیصل آباد میں 1.33 اور گجرات 0.64 فیصد ہے۔

install suchtv android app on google app store