جب وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیا گیا اُس وقت ملک میں نوازشریف کی حکومت تھی: فرخ حبیب

  • اپ ڈیٹ:
فرخ حبیب فائل فوٹو فرخ حبیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیا گیا تو اُس وقت ملک میں نوازشریف کی حکومت تھی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ مودی کا نیٹ ورک جو سامنے آیا، اس میں نواز شریف کانام کیوں آ رہاہے؟ ججوں کے فون ٹیپ کروانا ان کی تاریخ رہی ہے اور مودی کی نوازشریف سے دوستی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ جب عمران خان کا فون ہیک کیاگیانوازشریف کی حکومت تھی، مودی اپوزیشن کے فون ہیک کررہےتھے، نواز شریف نے مزید کس کس مقصد کیلئے مودی کی مدد حاصل کی ہوگی؟

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ان معاملات پر انہیں خاموشی اختیار کرنےنہیں دیں گے، جوابات درکار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اسرائیلی جاسوسی نظام کے ذریعے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے فون ہیک کیے جانے کی کوشش کا انکشاف ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store