حکومت پاکستان نے اپنی سیاسی خودمختاری کو فروخت کردیا ہے: رضا ربانی

  • اپ ڈیٹ:
رضا ربانی فائل فوٹو رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اپنی سیاسی خودمختاری کو فروخت کردیا ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے حقیقت واضح کردی کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کٹھ پتلی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی سامراج کی خوشنودی کیلئے پاکستان کو ان کی مؤکل ریاست بنادیا اور اپنی سیاسی خودمختاری کو فروخت کردیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھاکہ حکومت بھارتی عزائم سے آگاہ تھی، حکومت راگ الاپتی رہی کہ ہم گرے لسٹ سے باہر نکل آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store