پاکستان اور تاجکستان کا علاقائی امن پر یکساں موقف ہے: آرمی چیف

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف اور تاجک وزیر دفاع فائل فوٹو آرمی چیف اور تاجک وزیر دفاع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کا علاقائی امن پر یکساں موقف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورت حال، تاجک افغان بارڈر کی صورت حال بھی زیر غور آئے، دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے درمیان قریبی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کا علاقائی امن، سیکیورٹی سے متعلقہ مور پر یکساں موقف ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا، تاجک وزیر کی امن و استحکام، افغان امن عمل پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store