ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پرفائرنگ

  • اپ ڈیٹ:
 ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پرفائرنگ فوٹو فائل ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پرفائرنگ

امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کی کار پر مبینہ طو پرفائرنگ کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے تصدیق کی ہے کہ ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت کی گئی۔ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم ملزمان نے کی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قبل ازیں ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کا پروگرام ہوا، چیئرمین ندیم نصرت کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

install suchtv android app on google app store