افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری

پاکستانی فائل فوٹو پاکستانی

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ‏گئیں۔

پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں ‏پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانےکیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ‏گئی ہے۔

افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسینیٹڈپاکستانی ‏کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پراپنےگھروں کو جاسکیں گے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین ‏لگوائی انہیں 10دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ ‏کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے ‏شہریوں کو قرنطینہ سینٹر پہنچایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store