فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی فائل فوٹو فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

غزہ میں محصور فلسطینی شہری نے بیٹی کےعلاج کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی ، یوسف حسن کی بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے لئے آواز اٹھانے والے وزیراعظم عمران خان کے نام غزہ میں محصورفلسطینی شہری نے خط لکھا ، جس میں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے وزیراعظم سے مدد مانگی۔
فلسطینی شہری یوسف حسن نے خط میں لکھا کہ ان کی پندرہ سالہ بیٹی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہے ، پاکستان میں اس کا علاج ممکن ہے ، اس مرض میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے اور مریض چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا۔

یوسف حسن نے بچی کے ایکسرے بھی خط کے ساتھ منسلک کئے ہیں جبکہ بچی کی خالہ نے خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں عمران خان سےاپنی بیٹی کے علاج میں مدد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ عام زندگی گزار سکیں۔

 

install suchtv android app on google app store