پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، شیخ رشید

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، شیخ رشید فائل فوٹو پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا انہیں ووٹ کا حق دیں گے۔ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے حق میں ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے اور میں کشمیریوں سے کہتا ہوں بلے کو ووٹ دیں کیونکہ پاکستان کی سیاست میں تبدیلی آنے والی ہے۔

حزب اختلاف رہنماؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز دور جا چکے ہیں اور ان کے درمیان فاصلے جنم لے چکے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان حکومت 2 سال رہے گی۔ ہماری دعا ہے افغانستان میں حالات بہتر رہیں اور ہم نے کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کی اس لیے ہمارے خلاف بھی کوئی ملک اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے ڈرون سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں اور اگر بھارت کے پاس ڈرون کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائے۔ بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے ایوان میں ہونے یا نہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا بجٹ منظور ہو ہی گیا۔ میں حزب اختلاف کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کیا اور وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن کے لیے امریکہ کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store