الیکشن کمیشن کا ملک بھرکے کنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ملک بھرکےکنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے، اس کے لیے کاغذات نامزدگی 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کرے گا۔

install suchtv android app on google app store