حزب اختلاف بےروزگار ہے اور کسی بیانیے کی تلاش میں ہے، حماد اظہر

حزب اختلاف بےروزگار ہے اور کسی بیانیے کی تلاش میں ہے، حماد اظہر فائل فوٹو حزب اختلاف بےروزگار ہے اور کسی بیانیے کی تلاش میں ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاؤ 50 فیصد ہے تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف بےروزگار ہے اور کسی بیانیے کی تلاش میں ہے۔ میں حزب اختلاف کا دکھ سمجھتا ہوں تاہم معاملات بہتر ہو رہے ہیں اور حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف (ایف اے ٹی ایف) پر حزب اختلاف کا بیانیہ افسوسناک ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورمیں ملی ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا چیلنج فروری 2018 میں ملا تھا تاہم ایف اے ٹی ایف چیلنج پر جلد قابو پالیں گے۔ آج پاکستان کی بلیک لسٹنگ کی باتیں ختم ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے مسلم لیگ ن کے دورمیں ہوئے تھے۔ چند گیس فیلڈز کی مرمت 3 سے 4 ہفتے میں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاؤ50 فیصد ہے جبکہ کوشش کر رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔ آر ایل این جی کے سودے میں 500 ارب روپے بچائے ہیں۔

install suchtv android app on google app store