اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہے، شہباز شریف نے نیا فارمولا دے دیا

 اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہے، شہباز شریف نے نیا فارمولا دے دیا فائل فوٹو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہونا چاہے، شہباز شریف نے نیا فارمولا دے دیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئےقومی اسمبلی ،سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی اور کہا اوورسیزپاکستانیوں کے نمائندےپارلیمان میں مسائل پیش کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےحق نمائندگی کانیافارمولاپیش کردیا، جس میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئےقومی اسمبلی ،سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا اوورسیزپاکستانیوں کے نمائندےپارلیمان میں مسائل پیش کرسکیں گے۔
شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں 5سے7نشستیں اوورسیزپاکستانیوں کے لئے مختص کرنے اور سینیٹ میں 2نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئےمختص کرنے کی تجویز دی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نشستوں پرنمائندگی کاطریقہ کاراورشرائط سیاسی جماعتیں مل کرطےکریں، سیاسی جماعتوں کےاتفاق رائےسےمطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے ، اس طریقہ کارسےاوورسیزپاکستانیوں کوپارلیمان میں نمائندگی مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادجموں وکشمیراسمبلی میں اوورسیزپاکستانیوں کےلئےنشستیں مختص کی گئی ہیں ، مسلم لیگ ن جمہوری سوچ ،اصولوں کےتحت ووٹ حق کی حمایت کرتی ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن کےوقت ملک آکر ووٹ ڈالیں ، بیرون ملک مقیم ہمارےپاکستانی بہن بھائی ہماراقیمتی اثاثہ ،پاکستان کی شان ہیں ، بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانی ہماری طاقت اورفخرہیں ،شہبازشریف

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کی ملک سے محبت کوقدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں ، اوورسیز کمیونٹی کےتمام مسائل کا فوری، منصفانہ اورجائز حل ہوناچاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائدادوں کاقبضہ چھڑانااولین ترجیح ہے، ان کےسرمایہ کےفروغ اورتحفظ تک تمام مسائل کاحل اولین ترجیح ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےحق رائےدہی کااحترام کرتےہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ ان مقاصدکےحصول کیلئےہرممکن کوشش کے ساتھ ساتھ اوورسیزپاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اورقدرکی ، ہمارے دورمیں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی گئیں، صوبہ پنجاب میں اوورسیزکمیشن قائم کیا گیا ، اوورسیزکمیشن کےذریعے36اضلاع میں رول ماڈل پروگرام تشکیل دیاگیا، اقدامات کا مقصداوورسیز پاکستانیوں کےمسائل کا فوری حل تھا۔

install suchtv android app on google app store