الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو روکنے کے لیے پہلی بار حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس عمل پر قوم کی نظریں ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا مستقبل ہے، ہر صورت قانون سازی ہونی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کے لیے بھی قانون سازی حتمی مرحلے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔

install suchtv android app on google app store