وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا  بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔عمران خان نے کورونا سے متعلق عوام کی صحت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق معلومات دیں۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپورمہم جاری ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

اپریل2021 میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے اپنے خط میں عزم کیا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، پاکستان کو بھی گلیشیئر پگھلنا اور مون سون سمیت کئی طرح کے موسمی خطرات کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store