مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور

ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نےخواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ خواجہ آصف نے اثاثے بنانے کے الزام میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انہیں دسمبر2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کو متعدد مواقع دیے گیے لیکن وہ مطمن نہیں کر سکے۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا تاہم وہ دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store