سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین کے استعمال کے حوالے سے نئی ہدایات جاری

این سی او سی فائل فوٹو این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر نئی حکمت عملی طےکرلی۔

این سی او سی کی طرف سے سائنو فارم،سائنو ویک اور فائزر ویکسین کے استعمال کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سائنو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانےکا دورانیہ 3 ہفتوں سے بڑھا کر 6 ہفتےکردیا گیا ہے اور سائنو ویک کی دوسری خوراک کا وقفہ4 ہفتوں سے بڑھا کر 6 ہفتے اور فائزر کی دوسری خوراک کا دورانیہ بھی 3 ہفتوں سے بڑھا کر 6 ہفتےکردیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یہ وقفہ فریش ویکسین لگوانے والوں کے لیے ہوگا،جو افراد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکے ہیں انہیں پہلے دیےگئے وقفے کے مطابق ہی ڈوز لگے گی یعنی سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگوانے والے 21 روزبعد دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں اور سائنو ویک لگوانے والے28 روز بعد دوسری خوراک لگواسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store