رکن قومی اسمبلی نے بجٹ 22-2021 پر اپنی ہی حکومت پر سوالات اٹھا دئیے

میجر طاہر صادق فائل فوٹو میجر طاہر صادق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق نے بجٹ 22-2021 پر سوالات اٹھادیے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہرصادق اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

میجر(ر) طاہرصادق کا کہنا تھا کہ بتائیں 3ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ کس طرح پورا کریں گے ؟ کیا نئے ٹیکس لگائے جائیں گے یا قرضے لیے جائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تبدیلی لاناچاہتےہیں لیکن غیر منتخب معاونین خصوصی کا گروپ تبدیلی نہیں چاہتا، جو الیکشن جیت کر نہیں آسکے وہ کیا کریں گے، بیوروکریسی اور کرپشن کو کنٹرول نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چند گندی مچھلیوں کی وجہ سے پورا ایوان بد نام ہو رہا ہے ،ایوان میں گالیاں نکالنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store