ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے آپ پرچی چیئرمین ہیں، شہباز گل کا بلاول پر وار

ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے آپ پرچی چیئرمین ہیں، شہباز گل کا بلاول پر وار فائل فوٹو ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے آپ پرچی چیئرمین ہیں، شہباز گل کا بلاول پر وار

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا،کیاسندھ کےعوام لاوارث ہیں؟ہم ان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے ، بلاول نے وفاقی حکومت پرالزام لگا یا وفاق ٹیکس حاصل کرنے میں ناکام رہا ، وفاق کےٹیکس کی بلاول کوکیوں ضرورت پڑی؟ وفاقی ٹیکس کا57.5فیصدصوبوں کوملناہوتا ہے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح سے پتہ ہے آپ پرچی چیئرمین ہیں، انہوں نےپچھلےسال ٹیکس 182ارب حاصل کرناتھامگر105ارب حاصل کئے، پنجاب میں ہم نے27فیصدٹیکس کاہدف بڑھایا،ڈاکٹرشہبازگل
معاون خصوصی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا، گزشتہ سال سندھ حکومت نے128 ارب کا ٹیکس ہدف رکھا لیکن سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہ کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ڈاکو چور ملک کو نہیں چلاتے جس طرح آپ چلا رہے ہیں، کیاسندھ کےعوام لاوارث ہیں؟ہم ان کیلئےآوازاٹھائیں گے، اپوزیشن ہوتی کس لیے ہے،اپوزیشن بجٹ پریہ چیزیں سامنےلاتی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوامی نمائندے سندھ کےعوام کوجوابدہ ہیں، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی سندھ کےسینئرپارٹی ممبران ہیں، پنجاب میں کیا ہورہا ہے، سب کی وضاحت دے چکے ہیں، 27ہزاراسکولوں کواپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےبجٹ اوربلاول بھٹو پربات کرنا ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری کو گدھے بہت پسند ہیں، اسکول، اسپتال اور تھانے تک میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ترقیاتی اسکیمیں ایک سو پچپن ارب کی دی تھیں، پراجیکٹس پر صرف 100 ارب روپے خرچ کیے، پچھلے سال سندھ حکومت کے پاس کیش 30 ارب تھا، انکے دھندے ہی کیش پر چلتےہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 35ارب انکے اکاؤنٹ میں مزید آگئے ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین انہی پیسوں سے خرید لیتے، جب پیسے موجودہیں تو عوام پر کیوں نہیں لگائے، ایان علی ایکسپریس بھی کراچی ایئرپورٹ سےچلا کرتی تھی، جب پکڑی جاتی تو کسی اور کے پیسے کا اقرار کیا جاتا تھا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حکومت نے غریبوں کی بھرپور مدد کی، وفاق نے 7سو ارب سبسڈی دی،صوبے نے 12 ارب دیے، ٹرانسپورٹ کے لئے 539 ملین رکھے گئے،خرچ 311ملین ہوئے، پنجاب میں 5ارب رکھے گئے ،3ارب خرچ کئے گئے، پنجاب میں میٹرو کی سبسڈی 10ارب ہے ، سب سے زیادہ تکلیف سندھ اورکراچی والوں کو ہے، سندھ حکومت نے پیسے لیکر ویکسین لگادی۔

install suchtv android app on google app store