فواد چوہدری کی الیکٹرانک ووٹنگ پر ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت

فواد چوہدری کی  الیکٹرانک ووٹنگ پر ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت فائل فوٹو فواد چوہدری کی الیکٹرانک ووٹنگ پر ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ پر ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہماری جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق 49 تجاویز حتمی نہیں ہے، اپوزیشن کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اپنی تجاویز دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں تاکہ نتیجہ صبح تک تاخیر کا شکار نہ ہو، اپوزیشن کو آفر ہے کہ آپ ہماری تجویز کو منظورکریں ہم الیکٹرانک مشین لےآئیں گے۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن منصوبہ بندی کے تحت اگلے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے رہی ہے، ان کو پتہ چل گیا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔

بجٹ بحث پر اظہار خیال کے دوران فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 1947سے لیکر2008 تک آ ٹھ ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، یہ قرضہ دوسری سائیڈ پر بیٹھے دوستوں نے پاکستان پر مسلط کیا، یہ پیسہ کہاں گیا ؟ یہ لندن، کینیڈا، امریکا، پیرس اور دبئی چلا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو خاندان ہیں ایک یہاں سے ایک سندھ سے پیسہ باہر بھیجتا ہے، ایک خاندان اسلام آباد سےپیسہ لیکرپاناما میں پراپرٹیاں خریدتا جارہاہے جبکہ دوسرا خاندان پیسہ لےکر دبئی،کینیڈا اور پیرس میں جائیدادیں بنارہاہے، سندھ حکومت کو دیا جانے والا پیسہ لندن و دیگر ممالک جاتاہے جتنا پیسہ سندھ حکومت کو دیا اس سے تو پیرس بن جاناچاہیےتھا۔

اپنی تقریر میں وزیر اطلاعات نے ایوان کو بتایا کہ ہم 2ہزار ارب روپے سالانہ قرضوں کی ادائیگی کررہےہیں، یہ قرضے گزشتہ حکومت نے لئے تھے، ملک کا خرچہ زیادہ اور آمدن کم ہے، 5700ارب میں سے 57فیصد تو صوبوں کو چلا جاتاہے اسکے علاوہ ہم نے 700ارب تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اداکرنے ہیں۔

install suchtv android app on google app store