شاہ محمود قریشی کی افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

 شاہ محمود قریشی اور عبداللہ عبداللہ فائل فوٹو شاہ محمود قریشی اور عبداللہ عبداللہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ترکی میں ہونے والی انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ بلاتخصیص تمام افغان قیادت کے ساتھ روابط کے متمنی ہیں، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھنے چاہیئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کوبین الافغان مذاکرات کےانعقاد میں کامیابی ملی، افغان قیادت مذاکرات کے ذریعےافغان مسئلے کاسیاسی حل تلاش کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ منفی بیانات اور الزام تراشیاں ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store