شہباز شریف کی تقریر نہ رک پائی تو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا، شاہد خاقان عباسی

 شہباز شریف کی تقریر نہ رک پائی تو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا، شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو شہباز شریف کی تقریر نہ رک پائی تو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری اپنے ہی جماعت کے رکن کے کتاب مارنے سے زخمی ہوئیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر روکنے کی کوشش کی گئی اور بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر بھی وزیر اعظم کو ناگوار گزری۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی ہلڑ بازی نہیں کرتی اور یہاں اسپیکر کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔ جو کچھ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہوا اس پر ہم سب شرمندہ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر ایک سال میں متعدد کیسز بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر نہ رک پائی تو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا۔ شہباز شریف کو چینی اسکینڈل میں کیوں طلب کیا گیا ؟ کیا شہباز شریف کا کسی شوگر مل سے کوئی تعلق ہے ؟

انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے، بےنامی، منی لانڈرنگ یہ 3 ہتھیار ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کو منی لانڈرنگ کے قانون کا پتہ ہے ؟ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نوٹس میں کہا جو اثاثے ڈکلیئر نہیں کیے وہ بتا دیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں شہباز شریف عوام کی بات کرتے ہیں تو کیا وہ جرم ہے ؟ اور اگر یہ جرم ہے تو ہم سب جرم کرتے رہیں گے۔ اسد قیصر کو ایوان کے تقدس کا خیال ہوتا تو مستعفی ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی 10 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی گئی ؟ ہمارا کام پارلیمانی نظام میں حکومتی خرابی کی نشاندہی ہے۔ کتابیں پھاڑنے اور گالم گلوچ کرنے والے پارلیمانی نظام کے قابل نہیں اور ایوان میں جو ہلڑ بازی ہوئی اس کی ویڈیو موجود ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اگر کارروائی کریں گے تو وہ بے قصور کو قربانی کا بکرا بنا دیں گے، ملیکہ بخاری اپنے ہی جماعت کے رکن کے کتاب مارنے سے زخمی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی اگر زخمی ہوئی ہیں تو اس پر افسوس ہے۔

install suchtv android app on google app store