ایوان میں ہنگامہ آرائی، وزیراعظم کی اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

ایوان میں ہنگامہ آرائی، وزیراعظم کی اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت فائل فوٹو ایوان میں ہنگامہ آرائی، وزیراعظم کی اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزایوان میں پیش آئے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اسدقیصرنےپارلیمان میں افسوسناک واقعےسےوزیراعظم کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان دونوں جانب سےہنگامہ آرائی ہوئی ، ایوان کاتقدس پامال کرنےوالےاراکین کیخلاف بلا تفریق کارروائی کروں گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس کی مکمل فوٹیجزمنگواکربغورجائزہ لیاگیاہے، ڈپٹی اسپیکراورسیکرٹری قومی اسمبلی کی موجودگی میں ویڈیوزکا جائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایوان میں پیش آئے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کرنے کا کہہ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کرنے اور ملوث اراکین کو کل تک سزا دینے اعلان کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store