اسپیکر قومی اسمبلی کی سارجنٹ ایٹ آرمز کو اراکین اسمبلی سے ان کے موبائل فونز لینے کی ہدایات

اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر فائل فوٹو اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر

اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایات دیں کہ وہ اراکین اسمبلی سے ان کے موبائل فونز لے لیں۔

 اسپیکر نے یہ ہدایت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین مسلسل شور شرابہ کرتے رہے جب کہ ن لیگ کے اراکین نے قائد حزب اختلاف کے گرد حصار قائم کرلیا تھا۔

اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے جب کہ علی نواز اعوان اور روحیل اصحر نے ایک دوسرے پر کتابیں بھی ماریں۔

install suchtv android app on google app store