پاکستان کیلئے اہم خبر؛ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

 ایف اے ٹی ایف فائل فوٹو ایف اے ٹی ایف

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کےلیے دیئے گئے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے، جس کے بعد گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کرنا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا ہے اور اب پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف پلمونری گروپ کے لیے رپورٹ تیار کی جائے گی، رپورٹ تیار کرنے والے اس گروپ میں چین ، امریکا، برطانیہ، فرانس اورانڈیا شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عمل درآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ پلمونری اجلاس میں پیش کی جائے گی جو کہ 21 سے 25 جون تک ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store