نیب کی آصف زرداری کے خلاف ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی مخالفت

آصف علی زرداری فائل فوٹو آصف علی زرداری

نیب کی آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی مخالفت کردی اور کہا آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس میں جمع کرا دیا۔

جس میں نیب نے سپریم کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست خارج کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست خارج ہوچکی ہے۔

نیب نے جواب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سےاسلام آبادمنتقلی کاحکم دیا، سپریم کورٹ کا حکم نہ بھی ہوتب بھی چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس کااختیار ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ کے وزرا،وزیر اعلیٰ ،سرکاری حکام کے نام ہیں جبکہ کیسز میں بینکرز،کاروباری افراد کے نام بھی شامل ہیں، خدشہ ہے مقدمات احتساب کراچی میں چلے تو گواہوں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

خیال رہے واضح رہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنس، پارک لین ای اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ریفرنس، ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس اور توشہ خانہ ریفرنسز کا سامنا ہے۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ان چار ریفرنسز کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پریزائڈنگ افسر، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف، عبدالغنی مجید، سابق سی ای او سمٹ بینک حسین لوائی کو فریق بنایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store