شاہ محمود قریشی کی انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

 شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے رواں ہفتےترکی روانہ ہوں گے ، جہاں ان کی ترک صدر سے بھی خصوصی ملاقات متوقع ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی رواں ہفتےترکی جائیں گے، شاہ محمودقریشی کادورہ ترکی 3روزہ ہوگا، وزیر خارجہ 18سے 20جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ ترک شہرانتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم کے موقع پر افغان ، ایرانی اور کویتی ہم منصبوں اور دیگر وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ وزیرخارجہ ترک صدررجب طیب اردگان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے، شاہ محمودقریشی کایہ ترکی کا گزشتہ3 ماہ میں تیسرادورہ ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا تھا ، جس ‏میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر دونوں رہنماؤں نےتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نےاسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اتفاق کیا تھا کہ مسلم ممالک کو مل ‏کر اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

رہنماؤں نے اس نکتے پر بھی اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کے مسئلےکو ‏عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کیلئے ترکی کےکردار کو سراہتےہیں جب کہ افغان امن عمل، فوجوں کےانخلاپرترکی کی کوششوں کےمعترف ہیں۔

install suchtv android app on google app store