وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا فائل فوٹو وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج سہہ پہر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں ترجمانوں کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن بیانیے کی جوابی حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے گی جبکہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی مشاورت اور غور کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store