ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں ، انتقام نہیں چاہتے: وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا کیس بگاڑنے کا ذمے دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اسے کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی نہ ملے، اس آڑ میں وہ پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف عالمی عدالت کی سفارشات پر عمل درآمد ہے ، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارتی چالوں کو سمجھیں گے اور ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اڈا دینےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں ، انتقام نہیں چاہتے ، عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ، احتساب کے عمل میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے ۔

بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کہا ہے کہ منی بجٹ کا کوئی ارادہ نہیں ، احسن اقبال نے نہ بجٹ کا مسودہ پڑھا نہ بجٹ تقریر سنی اور بیان دے دیا ۔

install suchtv android app on google app store