آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ میں جنگی مشقوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیالکوٹ میں جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں تسخیر جبل مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کوٹلی میں مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store