واجبات کی عدم ادائیگی, سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نا اہلی کے لیے درخواست گزار کا عدالت سے رجوع

سینیٹر سیف اللہ ابڑو فائل فوٹو سینیٹر سیف اللہ ابڑو

واجبات کی عدم ادائیگی پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نا اہلی کے لیے درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد کے شہری احمد حفیظ کی جانب سے رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نا اہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور احمد حفیظ کے درمیان 2 جولائی 2020 کو ایک کاروباری مفاہمت ہوا تھا، تاہم سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ڈیزل سپلائی مفاہمت کی خلاف ورزی کی اور وعدہ خلافی کے مرتکب ہوئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انھوں نے الیکشن کمیشن اور تھانہ مارگلہ میں درخواست دی ہے، عدالت سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار گرین ٹری اور قلندر بخش ابڑو کمپنی کو مفاہمت کے تحت ڈیزل سپلائی کرتا تھا، لیکن سیف اللہ ابڑو واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انھیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی اور وعدہ خلافی کے سبب سینیٹر سیف اللہ ابڑو صادق اور امین نہیں ہے، اس لیے انھیں نا اہل قرار دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store