ٹاک شو میں لڑائی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل کا بیان سامنے آگیا

ٹاک شو میں لڑائی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل کا بیان سامنے آگیا فائل فوٹو ٹاک شو میں لڑائی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل کا بیان سامنے آگیا

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔۔ میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی نہیں اورنہ دینے کا سوچ سکتا ہوں۔

غلطی تسلیم کرنے کی بجائے میرے خلاف عدالت جانا ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں۔ میں بھی قانونی راستہ اپنانے کا حق رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ قیادت کی مشاورت سے کروں گا۔ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصہ میں ہیں۔

قادر مندوخیل نے کہا فردوس عاشق اعوان اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہے۔ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا۔ ٹاک شو ختم ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان میرے پیچھے آئی اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جا رہے ہو۔

خیال رہے کہ گزشتہ اینکرجاوید چوہدری کے شو میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس اعوان نے قادو مندوخیل کو تھپڑ مارا۔ تاہم فردوس اعوان کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما نے ان کے خلاف فحش زبان استعمال کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تصویر کا دوسرا رخ نہیں دکھایا جا رہا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے سے درخواست ہے کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں۔

install suchtv android app on google app store