واجد ضیاء کی چھٹی، ثنا اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے بن گئے

واجد ضیاء اور ثناواللہ عباسی فائل فوٹو واجد ضیاء اور ثناواللہ عباسی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ثناء اللہ عباسی کی جگہ معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store