وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیریوں کو انصاف دیئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بحال نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ اجلاس فائل فوٹو وفاقی کابینہ اجلاس

وفاقی کابینہ نے کشمیریوں کو انصاف دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کشمیریوں کو انصاف دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نہیں شروع ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے معاشی کامیابیوں کو عوام میں زبردست انداز میں اٹھانے کی ہدایت کی اور خطاب میں کہا کہ معاشی منزل ایک دن نہیں بلکہ جہد مسلسل کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مشکل دن چلے گئے، اچھا دور آگیا ہے، اب عوام کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خو شخبریاں ہی ملیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store