ہم نے سندھ کی عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، سندھ کی حکومت پر نہیں، اسد عمر کا مراد علی شاہ کو جواب

ہم نے سندھ کی عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، سندھ کی حکومت پر نہیں، اسد عمر کا مراد علی شاہ جواب فائل فوٹو ہم نے سندھ کی عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، سندھ کی حکومت پر نہیں، اسد عمر کا مراد علی شاہ جواب

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تنقید کا جواب دے دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت کے تین سالوں میں سندھ کےمنصوبوں کیلئے 32 فیصد زائد رقم رکھی گئی جبکہ عمران خان وہ وزیر اعظم ہیں جنھوں نے سندھ کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے، سندھ کی یونیورسٹیوں کیلئے 8 ارب کی رقم رکھی گئی ہے، ملتان سکھر موٹروے منصوبے کو ہم نے مکمل کیا، 98 ارب روپے ادا کیے، سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی منظوری ہوگئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے پر 2 سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور این ایچ اے پر ہم سے سوال پوچھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے، یہ ہمارے لیے سندھ میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کیلئے پیسہ خرچ کرے گی، سندھ حکومت کیلئے نہیں، پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی صاحب آپ سندھ کی حکومت ضرور ہیں، سندھ کی عوام نہیں، ہم نے سندھ کی عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، سندھ کی حکومت پر نہیں، پہلے جو سندھ پیسہ گیا اس سے سرے محل بنے، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے، فرانس میں جائیداد بنائی گئی لیکن سندھ میں پیسہ نہیں لگا۔

 

install suchtv android app on google app store