گرمی سے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، 400 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ

گرمی سے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، 400 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ فائل فوٹو گرمی سے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، 400 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ

کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کو وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو400 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر ‏میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر سےاسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے، کے الیکٹرک کو ‏وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ‏ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگلے دس دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے ‏کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

کراچی کو دی جانے والی 400 میگاواٹ اضافی بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہو گی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آٹھ سے نو گھنٹے بجلی کی بندش پریشان ہیں۔

لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔ عثمان آباد، پاک کالونی ، گلبہار، گولی مار اور رضویہ میں لوڈشیڈنگ ،، شاہ فیصل کالونی ، کالونی گیٹ کے اطراف بھی رات گئے بجلی بند رہی۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر نمبر9، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دن میں3 سے4مرتبہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کھارادر، گارڈن، ملیرماڈل کالونی، انڈس مہران ،کوثر ٹاؤن ،اورنگی ٹاون چشتی نگر ،ناگن چورنگی، آئی آئی چند ریگر روڈ، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، یوپی ،گلبرگ، اسکیم 33 سمیت متعدد علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store