اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی

 اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی فائل فوٹو اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں تحریر کیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی تشخیص کے لیے 4225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 کیسز کا نتیجہ مثبت رہا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 اموات اور 2 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 3، خیبرپختونخوا 4 ہزار 43، اسلام آباد 755، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 539 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 7، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 31 ہزار 775، پنجاب 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ 3 لاکھ 15 ہزار 410، بلوچستان 25 ہزار ایک، آزاد کشمیر 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store