وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد لینڈ ریونیوکے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر نوٹس لے لیا ، وزیر اعظم کےحکم پر اسلام آبادلینڈریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آبادسرکل رجسٹرارآفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزاسلام آبادکو فوری عہدے سےہٹادیاگیا جبکہ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سےسرکلرجسٹرارکو معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

انسپکٹرکوآپریٹیوسوسائٹی کوعہدےسےبرطرف کرتے ہوئے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکازجاری کردیا ہے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کےمتعلقہ کلرک کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نےپلاٹ منتقلی سےمتعلق شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نےشکایت پر اس کی داررسی نہیں کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنرنےشکایات پر انکوائری کی،چیف کمشنرآفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store