پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس میں وسعت کے خواہاں ہے: آرمی چیف

آرمی چیف اور روسی سفیر فائل فوٹو آرمی چیف اور روسی سفیر

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں روسی سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے، پاکستان روس کیساتھ اپنےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، روسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے سے سفارتی رابطے مزید فروغ پائے ہیں۔

روسی سفیرنےخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔ دونوں ممالک کے سربراہ نے افغانستان میں فروغ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کےعزم کااعادہ بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store