مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس شہرام سرور نے ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ن لیگی ایم پی اے نوید علی کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ایم پی اے اور ان کے والد کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کو تھیٹر مارنے کا مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store