پاکستان میں امریکا کا کوئی فضائی یا فوجی اڈہ نہیں ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عبدالحفیظ فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ عبدالحفیظ

پاکستان نے ملک میں کوئی امریکی فوجی یا ائیر بیس ہونے کی تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ائیر بیس نہیں ہے۔

ترجمان نے وضاحت دی کہ ایسی تجویز زیر غور تھی نہ ہے، اس بارے میں قیاس آرائیاں غیر ذمے دارانہ، بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کیلئے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کیلئے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

install suchtv android app on google app store