کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ فائل فوٹو کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات اور 3 ہزار60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز شرح4.96 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار917ہے اور 8 لاکھ 20ہزار374 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 920، خیبرپختونخوا 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار418،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار883، پنجاب 3 لاکھ 34 ہزار 760، سندھ 3 لاکھ 9ہزار647، بلوچستان 24 ہزار583، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store